ورلڈ ریسلینگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں مسلمان ریسلر سمیع زین نے روزے کی حالت میں مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
سمیع زین نامی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ مذہب کے اعتبار سے مسلمان ہیں۔
امریکن پروفیشنل ریسلینگ ٹیلی ویژن پروگرام را کے گزشتہ رات ہونے والے مقابلوں میں سمیع زین نے نہ صرف ریسل مینیا کے اپنے ٹکٹ پر مہر لگائی بلکہ انہوں نے اپنی رسم و رواج اور مذہب کا خیال رکھتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔
پی ایس ایل پلے آف مرحلہ، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کل مدمقابل
ہیوسٹن، ٹیکساس کے ٹویوٹا سینٹر میں ہونے والے دلچسپ مقابلوں میں سے ایک ریسل مینیا 40 میں انٹرکاؤنٹی نینٹل چیمپئن شپ کے لئے مقابلہ تھا جس میں سمیع زین نے دیگر 2 حریفوں کو شکست دی۔
مقابلے سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کمنٹیٹر مائیکل کول نے بتایا کہ آج رمضان کا پہلا دن ہے اور سمیع زین مسلمان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آج دن بھر کچھ کھا پی نہیں پائے ہیں اس لئے آپ کو سوچنا ہوگا کہ اس کا اس میچ میں اس پر اثر پڑے گا۔ شائقین زین کی خالی پیٹ کارکردگی کے بارے میں فکر مند نظر آئے اور ناقابل یقین لگن کی مکمل تعریف کی۔