چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔
محمد امیر بھٹی کو 2011 میں ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2 سال 8 ماہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے۔ محمد امیر بھٹی جمعرات کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔
میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعث شرم ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز نے شرکت کی۔