کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے تک جاپہنچی۔