پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

چترال

پشاور میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے نے 2 افراد کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکو پل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کے گھر شکایت لے کر پہنچے تو بات فائرنگ تک جا پہنچی۔

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں وکیل کے لباس میں آنیوالے ملزم کی فائرنگ ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ، 3 زخمی

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں