کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
پیر کے روز پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 281روپے28 پیسے پر بند ہوا ہے۔
مزید برآں پیر روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
فی تولہ سونا 1900روپے کی کمی سے 216100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629روپے کی کمی سے 185271 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 18ڈالر کی کمی سے 2047ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب پاکستان میں کرنسی مارکیٹ سے وابستہ لوگوں نے آئندہ کچھ عرصے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار
آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آ سکتی ہے۔
مقامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا۔
پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے کریک ڈاؤن کے سبب اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی اور اکتوبر میں یہ 277 پر آگیا۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا۔
تاہم نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور یہ 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے والے ہیں لیکن ڈالر کی قیمت میں کمی کا ایک اور سبب بھی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔