پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں وکیل کے لباس میں آنیوالے ملزم کی فائرنگ ، سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ، 3 زخمی

ٹریفک حادثات

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش اور تین زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

کرم ، مسافر کوچ اور کار پر فائرنگ ، خاتون ، 2 سکیورٹی اہکاروں سمیت 4 جاں بحق ، 3 زخمی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں