راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں گاڑی پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

چترال

راولپنڈی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چونترہ کے علاقے میں پیش آیا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں تھانہ ریس کورس کے علاقے رینج روڈ پر پولیس وردیوں میں ناکہ لگائے ڈاکووں نے گاڑی میں بیٹھے برطانیہ پلٹ اوورسیز پاکستانی کو فائرنگ کر دیا اور قیمتی اشیاء سے بھرا ہینڈ کیری بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

زمین کا تنازع، صوبائی اسمبلی کے امیدوار ثاقب نواز قتل

تین موٹر سائیکل سواروں نے باقاعدہ ناکہ لگا کر ڈھڈیال آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے تصرف محمود کو چیکنگ کا کہہ کر رکوایا اور پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے ہینڈ کیری بیگ چھیننے کی کوشش کی توانہوں نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔

 


متعلقہ خبریں