آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، دونوں ہی اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ عبداللّٰہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے 2 ہی گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن نہ بنا سکے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے وہ 5 رنز بنا سکے۔
پرتھ ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد
اس کے بعد محمد رضوان اور آغا سلمان نے ٹیم کا اسکور 190 رنز تک پہنچایا جس کے بعد محمد رضوان 88 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری، ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 226 اور نویں وکٹ 227 رنز پر گر گئی ، آخری وکٹ پر عامر جمال اور حمزہ علی نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت دکھائی، عامر جمال نے 71 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے پانچ اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
