2023ء ، دہشتگردی کے واقعات میں 56 فیصد اضافہ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

شمالی وزیرستان

پشاور (طارق وحید) 2023 دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے لئے مہلک ترین سال ثابت ہوا،ملک بھر میں 2022 کی نسبت پر تشدد واقعات کی شرح 56 فیصد تک بڑھی۔

سینٹرفار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان میں حملوں کی شرح بتدریج بڑھتی رہی۔

پنجاب: رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 10فیصد کمی

ملک بھر میں دہشتگردی کے 586 چھوٹے بڑے واقعات میں 84 فیصد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سامنے آئے، پنجاب، سندھ دیگر صوبوں کی نسبت پرامن رہے، جہاں 8 فیصد واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 17 فیصد حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی، داعش بی ایل ایف اور دیگر تنظیموں نے قبول کی، سکیورٹی فورس کے 197 آپریشنز میں 545 دہشتگرد ہلاک کئے گئے،اس کے علاوہ سیاسی پر تشدد واقعات میں بھی 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

2023 کے دوران مختلف حملوں اور آپریشنز میں 31 فیصد سویلین،36 فیصد دہشتگرد،33 فیصد سکیورٹی اہلکار نشانہ بنے، 31 خودکش حملوں میں 285 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس ، سکیورٹی فورسز پر19 خود کش حملوں میں 150  جبکہ سویلینز پر 10 خود کش حملوں میں 135 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

 


متعلقہ خبریں