تحریک انصاف کے رہنما احمر بھٹی نے مریم نواز کیخلاف رائیونڈ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن ) مریم نواز کیخلاف رائیونڈ سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے پی پی 165سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
پی ٹی آئی اہم رہنما کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا
خیال رہے کہ احمر بھٹی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر جمیل بھٹی کے بھتیجے ہیں ۔