ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کے لیے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بھاری کمی کر دی ہے۔
غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی
128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی ۔
256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی۔
جاز کا تیزترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ
512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔
صارفین کی جانب سے کسٹم ویلیوز میں بھاری کمی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
