یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کردی۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مختلف برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں 60 روپے سے 110 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ چائے کا 800 گرام پیک2195 كی بجائے 2085 میں ملے گا جبکہ 430 گرام پیک 1197 کی بجائے اب 1137 میں دستیاب ہوگا۔
برائلر گوشت کی قیمت میں7 روپے کی کمی
اسی طرح 900 گرام پیک1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین مختلف برانڈڈ چائے کی تمام پیکنگ پر ڈسکائونٹ حاصل کرنے کیلئے قریبی یوٹیلیٹی سٹورز پر تشریف لائیں ۔
