ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ایجنٹ کو جنوب مشرقی صوبے سیستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔
ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی ایجنسی موساد ملوث تھی، رپورٹ
ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ ایجنٹ کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص معلومات بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔
