سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے ملاقات کی ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما شکور شاد کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان
ملاقات میں تمام ارکان اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بابر خان سیال،ایم آصف معاویہ، مسز نیلم سیال اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ چودھری خالدغنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ ، شیخ یعقوب ودیگر نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
لیاقت جتوئی کاجی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان
صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پرسابق وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔
دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں اور پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے۔