مسلم لیگ ن نے باپ کو باپ مان لیا ہے ، مولا بخش چانڈیو


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے باپ کو باپ مان لیا ہے، کام ہو تو پاوں پڑتے ہیں ورنہ گلے میں پڑ جاتے ہیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم نے ابھی اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف نہیں کیا، ن لیگ نے جنم ہی پیپلز پارٹی کی دشمنی میں لیا۔

ضیاالحق نےان کو بنایا ہی اس لیے کہ یہ پیپلز پارٹی سے لڑتے رہے، ن لیگ جو بھی رائے قائم کرے ہم اپنی جگہ پر کھڑے ہیں، نوازشریف نے منتشر لشکر کو ایک سیاسی پارٹی میں تبدیل کیا ہے۔

سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال سمیت 30 سے زائد شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پالیسی نہیں بدلی، وہی پالیسی ہے جو ضیاالحق کےدور میں تھی، ان کے چہروں اوردل سے پیپلز پارٹی نہیں ہٹے گی۔

ہم نے باپ پارٹی سے کبھی اتحاد نہیں کیا ، ہمیں میاں صاحب کی جیل قبول نہیں ،ہم انہیں جیل میں دیکھنا نہیں چاہتے، آپ جیل سے ضمانت پر باہر گئےتھے، آپ گئے کسی اور حیثیت میں اور آئے کسی اور حیثیت میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے قافلے میں شامل ہوگئے

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی بھی پارٹی کے طاقتور ہونے سے پریشان نہیں، ہمیں پتہ ہے ان کی روح میں کونسی روح پڑی ہوئی ہے، ہم سب جانتے ہیں، ہم کبھی ناراض نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں