انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت تک تندور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے 300کے قریب تندور بند ہو چکے ہیں، تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اعتماد میں لیے بغیر خود ساختہ ریٹ مقرر کیے گئے۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا
سنگل روٹی 30 اورڈبل روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ، تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 روپے روٹی کا وزن 200 گرام مقرر ہے۔
تندور ایسوسی ایشن کے مطابق تندور سے منسلک مزدوروں نے بھی اپنی تنخواہیں بڑھا دی ہیں، ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ تندور والوں کو کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
