وسطی افریقہ کے ملک چاڈ نے بھی بطور احتجاج اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا


وسطی افریقہ کے ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

چاڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ وزارت خارجہ نے غزہ میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چاڈ کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طور پر غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے اور ہم اس تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد: ترکی کا اسرائیل اور امریکہ سے سفیر واپس بلانے کا اعلان

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور مسئلہ فلسطین کا مستقل حل نکالا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اردن، بحرین، ترکیے، ہنڈراس، چلی، کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں جبکہ بولیویا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں