کرم میں لڑائی جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق ، تعداد 25 ہو گئی ، کاروبار زندگی مفلوج


ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 25 جبکہ زخمیوں کی 105 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف راکٹ اور مشین گنوں سمیت بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جھڑپوں کے باعث علاقے میں آمدورفت کے راستے، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بند ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

پارا چنار: اساتذہ کے قتل عام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

دوسری جانب جرگے نے مسئلے کے حل کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدا، بالش خیل کے درمیان فائر بندی ہوگئی جبکہ مزید 8 علاقوں میں فائر بندی کے لیے جرگے، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں