مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔
اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جس سے موسم میں خنکی پیدا ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ ،آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں مزید بارش جبکہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقے بھی مغربی ہوائوں کے سلسلے کے زیراثر ہیں ۔