بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں زلزلے کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد سے 13 کلومیٹر دوربتایا گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی دہلی میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
افغانستان 9 روز کے دوران تیسرے زلزلے سے پھر لرز اٹھا
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کاجانی و مالی نقصان نہیں سامنے آیا۔
خیال رہے کہ آج صبح افغانستان میں6.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔