بھارت والے ہمارے اگلے میچ تک جیت کا لطف اٹھائیں، شاہد آفریدی

بھارت والے ہمارے اگلے میچ تک جیت کا لطف اٹھائیں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بہترین ہے، بس اسے ایک اچھی اور مکمل فائٹ دکھانے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹرز اپنی جانب سے بھرپور فائٹ دینے کے لیے ہم اپنی قوم کے مقروض ہیں۔

بابر کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بطور کھلاڑی اسکی کارکردگی بہترین ہے، شعیب ملک

شاہد آفریدی نے بھارت کو میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بھارتی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب ہمارے اگلے میچ تک جیت کا لطف اٹھائیں’۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں میں فائٹ دکھائی نہیں دی۔


متعلقہ خبریں