ورلڈ کپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 14رنز سے ہرا دیا

pak team

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا دیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 352 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 339 پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 90، افتخار نے 83 جب کہ نواز نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کے مچل مارش نے دو جب کہ لبوشین نے تین وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنز اور مچل مارش نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 83 رنز کی باری کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میکس ویل 77، کیمرون گرین 50، اور وارنز 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے اثامہ میر نے دو جب کہ محمد وسیم، شاداب خان اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز پانچ اکتوبر سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین میچ سے ہو گا۔قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ چھ اکتوبر کو نیدرلینڈرز کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں