انقرہ ، پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا ، دوسرا فائرنگ سے ہلاک


ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ  کے نتیجے میں  2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق انقرہ میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے باعث 2 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے حملہ آور کو سکیورٹی اہلکاروں نے ہلاک کر دیا۔

انقرہ ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی، 47 زخمی

ترک وزارت داخلہ کے مطابق انقرہ میں دھماکا دہشتگرد حملہ ہے، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکا پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں