راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، پشاور، چارسدہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد صوابی اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف شہروں میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، سبی اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔