افغانستان میں پاکستانیوں کے ساتھ بدترین غیر انسانی سلوک کا انکشاف ہوا ہے، مزار شریف جیل میں قید پاکستانی شہری بہرام شاہ جاں بحق ہو گیا۔
بہرام شاہ کو افغان پولیس نے4مئی کو افغان شہری کی شکایت پر حراست میں لیا تھا، افغان جیل حکام کا کہنا تھا کہ بہرام شاہ دل کا مریض تھا،ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیاتھا۔
ڈاکٹر نے تشویشناک صحت کے پیش نظرفوری رہائی کی تجویز دی تھی، بتایا گیا کہ بہرام شاہ نے کسی کی گارنٹی لی تھی،ادائیگی کرانے میں ناکام رہے تھے۔
افغان جج نے رہائی کیلئے دوسرا گارنٹر پیش کرنے کا غیرانسانی،غیرقانونی حکم دیا، واضح رہے کہ افغان عبوری حکومت پہلے بھی ایسے معاملات میں سنگین لاپرواہی کرتی رہی ہے۔
اس سے قبل بھی 2پاکستانی مزدور افغان شہری کی غیرقانونی نجی جیل میں قید رہے۔