لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کے کاہنہ پولیس اسٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل معین مسعود نے کہا ہے کہ بم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
معین مسعود کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں اورفرانزک رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا۔
