چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں کھانے کے لئے دیسی چکن دینے کے لئے ان کے اکائونٹ میں 79 ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں ۔
ایک موقر اخبار کے ذرائع کے مطابق جیل میں بطور قیدی چیئرمین پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے ۔ یہ رقم چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے جمع کروائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جیل حکام نے کچھ روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کھانے کا مینو طے کیا تھا۔ کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے ،روٹی ، دہی ، دوپہر اور رات کی روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں دی جائیں۔
سپریم کورٹ آرمی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اس کا کہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لئے جیل مینو میں ہفتے میں 4 دن چکن ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی چئیرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے۔ انہیں پچھلے 15 روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکائونٹ سے کاٹے گئے ہیں۔