وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان سرحد سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ ملک بھر سے کسٹمز کی ٹیمیں کوئٹہ روانہ کر دی گئیں۔
ایف بی آر نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاک افغان بارڈر پر 3 ماہ کے لئے عارضی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، لاہور، کراچی، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد سے 20 انسپکٹرز اور مختلف شہروں سے 43 کسٹمز سپاہیوں کا کوئٹہ تبادلہ کر دیا گیا۔
پاک افغان سرحد باب دوستی آج سے کھولنے کا فیصلہ موخر
اعلامیے کے مطابق تبدیل کئے گئے انسپکٹرز فوری کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ رپورٹ کریں گے، سپاہیوں کو بھی موجودہ مقام ڈیوٹی سے چارج کا حکم دیا گیا، ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔