ارجنٹائن، اداکارہ سلوینا لونا غلط پلاسٹک سرجری کے باعث انتقال کرگئیں

SLOVINA

ارجنٹائن کی اداکارہ و ماڈل سلوینا لونا گردے فیل ہو جانے کے سبب انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی ماڈل اور اداکارہ سلوینا لونا 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، اداکارہ 2011 میں ہونے والی غلط پلاسٹک سرجری کی پیچیدگیوں سے لڑ رہی تھیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

رپورٹس کے مطابق سلوینا لونا اسپتال میں داخل تھیں اور ماضی میں کروائی جانے والى پلاسٹک سرجرى کے غلط ہونے کے سبب گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ گردوں کے مرض کے علاوہ بھی 7 دیگر امراض میں متبلا تھیں جن کی وجہ بھی سرجری تھی۔


متعلقہ خبریں