نگران وزیر خزانہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں دیئے گئے بیان پر وضاحت


نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دیے گئے بیان پر وضاحت جاری کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے کہا تھا “کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اتنے مشکل حالات میں یہ چیلنج کیوں قبول کیا”۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے،میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔


متعلقہ خبریں