محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بعض میدانی علا قوں میں موسم گرم رہے گاجبکہ گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آبادمیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خوشاب، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ اور کوہستان میں بارش جبکہ ژوب، موسٰی خیل، بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔