آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی خصوصی عدالت اسلام آباد میں قائم


آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک کی پہلی اسپیشل عدالت اسلام آباد میں قائم کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سیشن ججز اور اسپیشل کورٹس کو شناخت پریڈ کا عمل 48 گھنٹے میں مکمل کرانے کا حکم

ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں