محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمزور نم ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی لہر بھی موجود ہے۔
موسمیاتی تبدیلی ہمارے معاشرے کے تمام حصوں کو متاثر کرتی ہے، جرمن سفیر
محکمہ موسمایت کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بروزجمعہ ملک کے بیشتر علا قوں میں بھی موسم گرم اور مر طوب جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جبکہ دیر،سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،پشاور اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
