سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار ن لیگ کا مقدر ہے لیکن الیکشن جیتنے کے لیے مسلم لیگ ن ایک کام کر لے تو الیکشن جیت سکتی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ صرف ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئی بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو۔
فواد چودھری نے کہا کہ یہ اکیلے ہی الیکشن لڑ لیں پھر بھی یہ الیکشن ہار جائیں گے اور زیرو رسک کے اسی فارمولے پر نواز شریف پاکستان آنے سے ہی انکاری ہیں۔