پنجاب میں جائیداد کی خریدو فروخت پر نئے ٹیکس ریٹس لاگو کر دیے گئے۔
پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فائلرز اور نان فائلرز پر ٹیکس ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے، پنجاب میں لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے تمام فیلڈ افسران کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی خریدو فروخت پر انکم ٹیکس کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے بری خبر
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے انکم ٹیکس کے نئے ریٹس کے مطابق انکم ٹیکس آرڈینیس کے سکیشن 236 سی کے تحت پراپرٹی کی فروخت یا ٹرانسفر پر فائلرز پر ٹیکس ریٹ 2 سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا ہے ۔
16 ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ
نان فائلرز پر پراپرٹی فروخت کرنے پر ٹیکس ریٹ 4 سے بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا، سیکشن 236کےتحت فائلرز خریدار پر ٹیکس ریٹ 2 فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا ۔
نان فائلرز خریدار کو ٹیکس 7 فیصد کے بجائے ساڑھے 10 فیصد دینا پڑے گا۔ نئے ٹیکس ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کیا گیا ہے ۔