ڈاکٹر طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان


پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا، اب میں مطمئن ہوں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ‘میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں، صدائیں دیں۔ میں نے اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا۔ اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی کہ اگر آج نہیں اٹھو گے تو کبھی اٹھ نہیں سکو گے، دروازے بند ہوجائیں گے۔’

سیاست چھوڑی ہے، ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا پیچھا نہیں چھوڑا،طاہر القادری

سربراہ پی اے ٹی نے مزید کہا کہ ‘میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے۔ اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا۔’

خیال رہے کہ 4 سال قبل بھی پاکستان عوامی تحریک کے بانی رہنما علامہ طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ اعلان صحت سے جڑے مسائل اور تدریسی مصروفیات کی وجہ سے کیا ہے۔


متعلقہ خبریں