نجی قرض پر سود ی کاروبار کے خلاف سندھ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سود کےکاروبار میں ملوث شخص سنیل کمار کے خلاف بدین کے گاؤں عمر لغاری کے رہائشی علی محمد کی شکایت پر درج کیا گیا۔
سود کے عوض فروخت کی گئی بچی عدالت میں پیش
ایف آئی آر کے مطابق سنیل کمار نے درخواست گزار کو 2 لاکھ روپے قرض دے ان کا چیک بک اور اے ٹی ایم کارڈ اپنے پاس گروی رکھ لیا اور 15 ماہ میں 2 لاکھ پر ڈھائی لاکھ روپے سود طلب کیا۔
اے ایس پی ماجدہ ہالیپوٹو کے مطابق سودی کاروبار میں ملوث شخص پر جرم ثابت ہونے پر 3 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔