کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں نیا موڑ آ گیا ۔
رضوانہ کے حوالے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں والدہ اپنی زخمی بیٹی کو تشویشناک حالت میں لے کر جا رہی ہے۔
ملزمہ سومیہ عاصم کے وکیل کے بیان کے برعکس سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کی تشویشناک حالت دیکھی جا سکتی ہے، فوٹیج کے مطابق گاڑی سے اترنے کے بعد بچی والدہ کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسلام آباد، ملازمہ پر تشدد، مقدمہ درج، جج کا بچی کی والدہ کو صلح اور رقم کی پیشکش
فوٹیج میں بس اسٹاپ پر بچی کی والدہ کو روتے دیکھا جا سکتا ہے، رضوانہ کی والدہ مدد کے لیے پکار رہی ہے، حالت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بچی چل نہیں پا رہی تھی جس پر ایک شخص نے اسے اٹھا کر بس میں پہنچایا۔