اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر “سمر ویکیشن اسپیشل” ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ “سمر ویکیشن اسپیشل” ٹرین عید الفطر کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔
سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی۔ جب کہ کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی۔
سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم اسٹاپ کریں گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی۔
