گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک بند ہو گئی ہے۔
شاہراہِ کی بندش سے بڑی تعداد میں سیاح اور مسافر پھنس گئے ہیں۔ جبکہ 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گئی
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے سیاحوں اور دیگر مسافروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابط منقطع ہو گیا ہے۔