پنجاب حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ کا آغاز کر دیا، محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز نے کہا ہے کہ لائسنس کی کم از کم فیس ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔
پاکستان میں تمباکو پر زیادہ ٹیکس کے فوائد
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد تمباکو کیلئے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا، مری کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔