پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے طور پر میدان میں موجود ہے، مجیب الرحمان شامی


سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت کے طور پر میدان میں موجود ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام’پاکستان ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں سننے میں آرہا ہے کہ وہ گرفتار یا نااہل ہونگے، اگر ایسی صورت بنتی ہے تو پھر پاکستان تحریک انصاف کو کوئی اور رہنما لیڈ کرے گا۔

پی ٹی آئی سے ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ، فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا ہے پی ٹی آئی کو جب کوئی اور لیڈ کرے گا تواس کے اپنے معاملات ہونگے اور ایسی صورت  میں تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتاہے۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اگر حالات جوں کہ توں رہتے ہیں تو وہ اپنی توانائی کیساتھ الیکشن لڑسکے گی اگرچہ پی ٹی آئی کو  نقصان پہنچ چکا ہے بہت سے موثر لوگ پارٹی چھوڑ گئے، اے ٹی ایمز رخصت ہو گئی ہیں، اب ان کے پاس وسائل کی بھی کمی ہو گی۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔


متعلقہ خبریں