دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، کھڑی فصلیں زیر آب، الرٹ جاری

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، کھڑی فصلیں زیر آب، الرٹ جاری

بہاولنگر:  دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے جس کے فوری بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 سے زائد دیہات میں داخل ہو چکا ، محسن نقوی

اس وقت سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد اور اخراج 40 ہزار 324 کیوسک ہے جب کہ آئندہ 12 گھنٹے میں ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک کا اخراج متوقع ہے۔

دریائے ستلج میں زمینی کٹاؤ کے باعث کھڑی فصلیں دریا کی لپیٹ میں آچکی ہیں، ریسکیو 1122 نے عوامی ریلیف کے لیے 8 پوسٹیں قائم کر دی ہیں جب کہ ریونیو کی جانب سے بھی 18 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

بھارت سے پانی معاہدے کے تحت آرہا ہے ، خورشید شاہ

پی ڈی ایم اے کے مطابق 1 لاکھ 87 ہزار 182 کیوسک پانی کے درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہیں گی۔


متعلقہ خبریں