حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس ، عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں،علیم خان

علیم خان

فوٹو: فائل


استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے اور حکومت مہنگائی کے سامنے بے بس ہے۔

 ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کے مسائل میں  خوفناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ عام آدمی کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔

علیم خان اور ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید

انہوں نے مزید کہا کہ غریب طبقہ پس چکا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آئی۔ حکومت نے ریلیف کے بجائے عوام کی تکلیف میں اضافہ کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں