دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں سے 76 ہلاکتیں

بلوچستان: بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ 

 مون سون بارشوں کے نتیجے میں  25 جون سے ملک بھر میں اب تک 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ درجنوں مکانات بھی منہدم ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں، خیبر پختونخوا 20 ، بلوچستان 5 اور آزاد کشمیرمیں تین افراد جاں بحق ہوئے، حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 135 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ  78 گھروں کو نقصان پہنچا۔

ملک میں سیلاب سے تباہی،سیکڑوں ہلاکتیں، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر نے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں