نگران پنجاب حکومت نے موٹر سائیکلز، گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس وصولی کیلئے فی سیٹ کا نظام ختم کردیا، محکمہ ایکسائز نے کہاہے کہ ہارس پاور کی بنیاد پر ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔
موٹر سائیکل، سکوٹر کی ملکیت تبدیلی فیس 150 روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی ،ایک ہزار سی سی تک کی گاڑی کی ملکیت تبدیلی فیس 1200سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ،1001سے 1800سی سی تک ملکیت تبدیلی فیس 2ہزار سے بڑھا کر5ہزار روپے کر دی گئی،1800سی سی سے زائد ہارس پاور کی گاڑیوں کی ملکیت فیس 10ہزار روپے کردی گئی۔
خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کی سی پیک میں دلچسپی، اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان
1501سی سی سے 2ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کر دی گئی،1501 سے 2ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر رجسٹریشن پر فیس کو 3فیصد سے کم کرکے 2فیصد کر دیا گیا،2001سی سی ، زائد پاور کی گاڑیوں کی نیو رجسٹریشن، ٹرانسفر پر نئے وود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کر دیاگیا۔