مورو، مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

کراچی: گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق، پانچ زخمی

مورو: مسافر کوچ اور کار میں ہونے والے تصادم کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مسافر بس اور کار میں تصادم، 20 افراد جاں بحق، 10 زخمی

علاقہ پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ اس کی کار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں دو کار سوار پانچ کوچ مسافر جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

گاڑیوں میں ہونے والے تصادم کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے رضاکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال مورو اور نواب شاہ کے اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مورو اسپتال کی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

نوری آباد: مسافر کوچ میں آتشزدگی، 18افراد جاں بحق، 8 بچے اور 9 خواتین شامل

اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت تک زخمیوں کی اسپتال منتقلی جاری ہے، ابھی تک کسی کی بھی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


متعلقہ خبریں