وزیرمملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے پاکستان بیس فیصد سستا تیل خریدے گا۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائیٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں،جبکہ 9مئی کے واقعات کے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں نگران حکومت آجائے گی اوروقت پر الیکشن ہوں گے، جن کے لیے پیسے بھی مختص کردیے گئے ہیں۔