ایک پروفیشنل کرکٹر موسمی حالات کی پرواہ نہیں کرتا، شاہد آفریدی

shahid afridi

ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای میں کھیلنے سے بہانے بازی شاہد آفریدی کو پسند نہ آئی۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک پروفیشنل کرکٹر موسمی حالات کی پرواہ نہیں کرتا، ہم صبح دس بجے بھی شارجہ میں کھیلنے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔

ایشیا کپ: بھارتی میڈیا نے پاکستان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں باؤنڈری کی جانب جاتے ہوئے تپش محسوس ہوتی تھی، مسائل ہوتے ہیں مگر آپ کی فٹنس کا امتحان بھی ہوتا ہے، اگر بہانے بازی کرنا ہو تب ہی یواے ای میں گرمی جیسی باتیں کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر نیوٹرل وینیو کے طور پر یواے ای میں کھیلنے کو تیار نہیں ہیں،اس کی وجہ انہوں نے گرمی بتائی تھی اور کہا تھا کہ ستمبر میں وہاں کی گرمی میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں