منظور وسان نے نئی پیشگوئیاں کر دیں


پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئیاں کر دی ہیں۔

جنگ  کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہو جائیں۔پنجاب میں الیکشن ہو رہے ہیں تو خیبر پختون خوا میں کیوں نہیں ہو رہے؟


متعلقہ خبریں